ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تعاون کریں: اشوک گہلوت

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنا اور سماجی دوری قائم رکھنا، ہمیشہ باہر اور کسی بھی طرح کی بھیڑ سے بچنے کے لئے ماسک پہننا کچھ ایسی عادتیں ہیں جن پر چلنا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ جیسا کہ ریڈ زون کے مطابق لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے، وہ ریاست میں ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تمام لوگوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ لوگ صبر سے اصولوں پرعمل کرتے رہیں اور ہمیں توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہدایات پر عمل جاری رکھنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ تمام علاقوں کے لئے خصوصی رہنما ہدایات ہیں اور ہمیں کورونا کو شکست دینے کے لئے سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنا اور سماجی دوری قائم رکھنا، ہمیشہ باہر اور کسی بھی طرح کی بھیڑ سے بچنے کے لئے ماسک پہننا کچھ ایسی عادتیں ہیں جن پر چلنا ہوگا۔


اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ سپلائی کی سیریز کھلی رہے، لوگ کہیں بھوکے نہ رہیں، تمام کو کھانا ملے، راشن ملے اور اقتصادی سرگرمیاں بھی شروع ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔