دہلی کی ترقی کے لئے کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے مانگا آشیرواد

اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’ہم نے اپنے سبھی مخالفین کو معاف کیا، میں سبھی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، اب نئی سیاست اور دہلی کی ترقی کا ڈنکا پورے ملک میں بچ رہا ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے مسلسل تیسری بار اتوار کے روز وزیر اعلی بنے اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے مجموعی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس کام کے لئے’آشیرواد‘ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دہلی کی ترقی کے لئے کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے مانگا آشیرواد

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کیجریوال کو تاریخی رام لیلا میدان میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے بعد وزیراعلی اروند کیجریوال نے وہاں موجود معزز شخصیات اور عام آدمی پارٹی کے ہزاروں حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز دہلی کی چو طرفہ ترقی کے لئے پابند عہد ہیں اور انہیں اسے کامیاب بنانے کے لیے وزیراعظم مودی کے ’آشیرواد‘ کی ضرورت ہے۔

سابقہ مدت کار کے دوران کیجریوال کا مرکزی حکومت کے ساتھ مختلف معاملوں پر اختلاف رہا۔ کیجریوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’انتخابات میں ملی جیت دہلی کے شہریوں کی جیت ہے۔ بھلے ہی کسی نے کسی پارٹی کو ووٹ دیا ہو۔ میں سب کا وزیر اعلی ہوں۔ سب میرے کنبے کا حصہ ہیں۔ میں سب کا کام کروں گا‘‘۔


انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنے سبھی مخالفین کو معاف کیا۔ میں سبھی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ نئی سیاست اور دہلی کی ترقی کا ڈنکا پورے ملک میں بچ رہا ہے‘‘۔

انہوں نے آخر میں ایک کویتا پڑھی، جب بھارت ماں کا ہر بچہ بہترین شكشا پائے گا، جب بھارت کے ہر بندے کو اچھا علاج مل پائے گا، جب سرکشا اور سمان مہیلاؤں میں آتم وشواس جگائے گا، جب کسان کا پسینہ اس کے گھر میں بھی خوشحالی لائے گا، جب ہر بھارت واسی جیون کی مول بھوت سویدھا پائے گا، جب دھرم ذات سے اٹھ کر ہر بھارت واسی بھارت کو آگے بڑھائے گا، تب ہی امر ترنگا آسمان میں شان میں لہرائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔