پاکستان کی خطرناک سازش! سیٹلائٹ کی کچھ تصویریں ہندوستان کے لیے باعث فِکر

ذرائع کے مطابق ہندوستان کے خلاف پاکستان کوئی بڑی سازش تیار کرنے میں مصروف ہے۔ او ایس آئی این ٹی نے سیٹلائٹ سے جو تصویریں بھیجی ہیں وہ ہندوستان کے لیے باعث فکر بتائی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے، مرکز کے ماتحت ریاست بنانے اور دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی پاکستان تلملایا ہوا ہے۔ ہندوستان پر دباؤ بنانے کے لیے پاکستان کئی طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے۔ ریل خدمات بند کرنے اور ٹریڈ ختم کرنے کے بعد پاکستان ہندوستان کے خلاف خطرناک سازش تیار کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستانی فوج ایل او سی کے دوسری طرف سے لگاتار دہشت گردوں کو کشمیر میں دراندازی کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خفیہ جانکاری کے مطابق پاکستانی فوج کی سازش میں وزیر اعظم عمران خان کا بھی پورا تعاون حاصل ہے۔ پاکستان میں ابھی جس طرح کی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے، اس سے لگتا ہے جیسے پاکستان یا تو جنگ کی تیاری میں مصروف ہے یا پھر ہندوستان سے کافی خوفزدہ ہے اور اپنے بچاؤ میں لگا ہوا ہے۔

پاکستان کی خطرناک سازش! سیٹلائٹ کی کچھ تصویریں ہندوستان کے لیے باعث فِکر

ذرائع کے مطابق ہندوستان کے خلاف پاکستان کوئی بڑی سازش تیار کرنے میں لگا ہوا ہے۔ اوپن سورس انٹلیجنس (او ایس آئی این ٹی) نے سیٹلائٹ سے جو تصویریں بھیجی ہیں وہ ہندوستان کے لیے فکر بڑھانے والی بتائی جا رہی ہیں۔ سیٹلائٹ سے ملی تصویروں سے لگتا ہے کہ پاکستان اپنے بندرگاہوں پر کوئی آپریشن چلا رہا ہے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے پاکستان اپنے تینوں ہی بندرگاہوں سے ایک ایسا ہی کوئی آپریشن چلا رہا ہے۔ پاکستان کے کراچی، اورمارا اور گوادر اہم بحری بندرگاہ ہیں۔ ان تینوں ہی بندرگاہ کو پاکستان نے خالی کر دیا ہے۔

پاکستان کی خطرناک سازش! سیٹلائٹ کی کچھ تصویریں ہندوستان کے لیے باعث فِکر

او ایس آئی این ٹی نے سیٹلائٹ سے جو تصویریں بھیجی ہیں اس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ اورمارا میں جناح بحریہ اڈہ اب پوری طرح سے خالی ہے۔ وہیں گوادر بندرگاہ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے جب کہ کراچی میں بحری ڈاک کے تین جہاز کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ تین مہینوں سے لی جا رہی ان تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یا تو پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا ہے یا پھر وہ اتنا ڈر گیا ہے کہ اپنے بچاؤ کی تیاری میں مصروف ہے۔

پاکستان کی خطرناک سازش! سیٹلائٹ کی کچھ تصویریں ہندوستان کے لیے باعث فِکر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2019, 2:10 PM