اگنی پتھ منصوبہ پر ہنگامہ کے درمیان فوج نے جاری کیا بھرتی نوٹیفکیشن

مودی حکومت کے ذریعہ پیش اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال کے لیے فوج میں بھرتی ہوگی، اس منصوبہ کے تحت بھرتی ہونے والے امیدواروں کو کسی طرح کی پنشن یا گریچویٹی نہیں ملے گی۔

اگنی پتھ اسکیم
اگنی پتھ اسکیم
user

قومی آوازبیورو

مودی حکومت کے ذریعہ لائی گئی فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان آج ہندوستانی فوج نے بھرتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن شروع ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8ویں اور 10ویں پاس نوجوان بھی اس منصوبہ کے تحت بھرتی کے لیے ایپلائی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پیش اگنی پتھ منصوبہ کے تحت چار سال کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت بھرتی ہونے والے امیدواروں کو کسی طرح کی پنشن یا گریچویٹی نہیں ملے گی۔ اس منصوبہ کے خلاف ملک بھر میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہش مند نوجوانوں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔


اگنی پتھ فوجی بھرتی منصوبہ کے احتجاج میں کچھ تنظیموں نے آج 20 جون کو بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے۔ بند کے اعلان کو دیکھتے ہوئے مرکز کے ساتھ مختلف ریاستی حکومتیں محتاط ہیں اور کثیر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پچھلے دنوں ہوئے مظاہرے میں ریلوے ملکیت کو ہوئے نقصان کو دیکھتے ہوئے ریلوے سیکورٹی فورس اور سرکاری ریلوے پولیس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔