آرمی سربراہ منوج مکند نروانے کا پیر سے اسرائیل کا پانچ روزہ دورہ

آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جا رہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے

منوج مکند نروانے، تصویر آئی اے این ایس
منوج مکند نروانے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جا رہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران جنرل نروانے اسرائیل کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں فریق ہندوستان اسرائیل دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آرمی چیف سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی گفت و شنید کریں گے۔ وہ افواج کے سربراہان سے بات چیت کریں گے اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */