کووڈ کے علاج کے لیے مزید تین دواؤں کو ملی منظوری

منسکھ مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف جنگ تمام محاذوں پر لڑی جا رہی ہے۔ تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کے خلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کے روز کووڈ انفیکشن کے علاج کے لیے تین مزید دواؤں کوربیویکس ویکسین، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر کے استعمال کی منظوری دے دی۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ٹوئٹر میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ایک ہی دن میں مزید تین دواؤں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔

منسکھ مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف جنگ تمام محاذوں پر لڑی جا رہی ہے۔ تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کے خلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوا ساز صنعت پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ سروے بھونتو سوکھن: سروے سنتو نرمایا:۔


انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت سی ڈی ایس سی او نے کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں تین دواؤں کوربیویکس، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل مولانوپیراویر کو منظوری دی ہے۔ انہیں ہنگامی حالت میں استعمال کیا جائے گا۔ کوربیویکس حیدرآباد کی ایک کمپنی بایولوجیکلز-ای کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ یہ تیسری ہندوستانی اینٹی کوویڈ ویکسین ہے۔ یہ آر بی ڈی پروٹین پر مبنی ہے۔

کووویکس ویکسین پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی۔ یہ نینو پارٹیکل پر مبنی ہے۔ اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر ملک میں 13 کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کا استعمال بالغ کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے کیا جائے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔