ای ڈی کے سامنے خودسپردگی کی چدمبرم کی عرضی خارج

آئی این ایکس میڈیامعاملہ میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیجے گئے کانگریس کےسینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے جمعہ کو راحت نہیں ملی۔

Getty Images 
Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئی این ایکس میڈیامعاملہ میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیجے گئے کانگریس کےسینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے جمعہ کو راحت نہیں ملی۔

عدالت نے اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کےسامنے خودسپردگی کرنے کی انکی عرضی خارج کردی ۔سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ای ڈی کے سامنے خودسپردگی کی عرضی خارج ہوجانے کے بعد چدمبرم کو اب 19ستمبرتک تہاڑ جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

ای ڈی نے جمعرات کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے کہاتھا کہ اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے اسے ابھی چدمبرم کو حراست میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جانچ ایجنسی نے کہاتھا کہ جب اس کی ضرورت ہوگی تو وہ عدالت سے درخواست کریگی ۔ای ڈی کی طرف سے عدالت میں کہاگیا چونکہ چدمبرم سی بی آئی معاملہ میں عدالتی تحویل میں ہیں اس لیے وہ ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں۔


سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت میں کہاکہ ای ڈی 20 اور 21 اگست کو چدمبرم کو گرفتارکرنے گیا تھا لیکن اب وہ ایسا نہیں چاہتا اور ایسا کرکے ای ڈی چاہتاہے کہ چدمبرم عدالتی تحویل میں ہی رہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردیے جانے کے بعد سی بی آئی نے سابق مرکزی وزیر کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

سابق وزیرخزانہ کو 22 اگست کو خصوصی عدالت میں پیش کیاگیاتھا جہاں سے انھیں پہلے 26 اگست ،پھر 30 اگست اور بعد میں پانچ ستمبر تک کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ پانچ ستمبرکو چدمبرم کو 14 دن کے لیے 19 ستمبرتک عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیاگیاتھا۔ سپریم کورٹ نے اسی دن ای ڈی معاملہ میں چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردی تھی۔


آئی این ایکس میڈیا معاملہ چدمبرم کے ترقی پسند اتحاد حکومت میں وزیرخزانہ رہنے کے دوران کاہے۔ چدمبرم پر الزام ہے کہ 305 کروڑ روپئے کے آئی این ایکس میڈیامعاملہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔