کرناٹک کے علاوہ ان ریاستوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان

کرناٹک کے علاوہ پنجاب، یوپی، اوڈیشہ اور میگھالیہ میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جن کی تاریخوں کا اعلان آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے آج کرناٹک کے علاوہ کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کرناٹک کے علاوہ پنجاب، یوپی، اڈیشہ میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے لیے 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور 13 مئی کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔

وہیں، اڈیشہ کی جھاڑسوگوڈا اسمبلی سیٹ، اتر پردیش کی چھانبے اور سوار اسمبلی سیٹوں اور میگھالیہ کی شیلانگ اسمبلی سیٹ کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 13 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن نے بدھ کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہونے ہیں۔ ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔