ممبئی میں ہولی اور شب برات پر شرانگیزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا: ممبئی پولیس کمشنر

فرقہ پرست عناصر پر پولیس نظر رکھ رہی ہے اور اگر کوئی ممبئی شہرکا نظم ونسق خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے ممبئی پولیس سختی سے نمٹنے گی اور کسی بھی شرپسند عناصر کو بخشانہیں جائیگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی میں شب برات اور ہولی پر ممبئی پولیس نے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔ شب برات پر قبرستان, خانقاہوں اور درگاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کا بھی دعوی کیا ہے ۔ ہولی اور شب برات کی ایک ساتھ آمد کے سبب پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں، ساتھ ہی ہولی کے دوران خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی, جبرا رنگ ڈالنے، و غبارےپھینکنا بھی ممنوعہ ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتاہے یا کسی کوجبرا رنگ لگاتا ہے یاغبارے پھینکتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔

فرقہ پرست عناصر پر پولیس نظر رکھ رہی ہے اور اگر کوئی ممبئی شہرکا نظم ونسق خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے ممبئی پولیس سختی سے نمٹنے گی اور کسی بھی شرپسند عناصر کو بخشانہیں جائیگا۔  یہ انتباہ یہاں جہاں کا انصاف نامی ویب سائٹ سے خاص ملاقات میں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ہولی اور شب برات پر سخت حفاظتی انتظامات کے دعوی کے ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کے شہریوں کو قانون کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔


مسلم نوجوانوں سے وویک پھنسلکر نے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات پر شب بیداری ضرور کریں کیونکہ یہ بڑی شب ہے اس میں عبادت و ریاضت اور اپنی عزیز واقارب کو یاد کیا جاتا ہے، ان کی قبروں پر حاضری دی جاتی ہے ان کیلئے دعا کی جاتی ہے ایسی صورتحال میں وہ خرافات ریش ڈرائیونگ, قانون شکنی سے گریز کریں۔ قبرستانوں میں اس شب کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اور پارکنگ کا ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اس لئے پولیس نے اس پر خاص توجہ دی ہے ۔ قبرستانوں کے اطراف پارکنگ ممنوعہ ہے اس کے ساتھ ہی پارکنگ کیلئے علیحدہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔  قبرستان یا درگاہوں یا خانقاہوں پر حاضری دینے کیلئے زائرین کاریں اور گاڑیاں استعمال کرنے کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ ٹیکسی یا دیگر ذرائع کا استعمال کریں اس سے ٹریفک کا مسئلہ بہت حد تک ختم ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی شہر میں پارکنگ کا مسئلہ اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ اگر کسی نے اپنی کار پارکنگ کی تو عبادت و ریاضت کے گھنٹوں بعد وہ مسجد اور درگاہوں سے باہر آتے ہیں ایسے میں یہ کاروں کے سبب ٹریفک ہونا فطری ہے۔ مسلمانوں سے پولیس کمشنر نے اپیل کی ہے کہ شب برات میں کہیں بھی گاڑی پارکنگ سے گریز کریں بلکہ جہاں پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے وہیں پارکنگ کی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پولیس کارروائی کریگی۔

انہوں نے مسلم نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ یہ شب برات عبادت و ریاضت کی رات ہے اس کی کافی اہمیت و فضیلت ہے اور اس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ نوجوان اس رات میں خرافات سے اجتناب کریں، اس کے ساتھ ہی والدین سے بھی نوجوانوں پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔