سبھی سیٹوں پر پنچایت انتخاب لڑے گی اپنا دل پارٹی : انو پریا

پنچایت انتخابات 2022 کے اسمبلی انتخابات کی ماک ڈرل ہیں۔ ہم جب تک زمین پر مضبوط نہیں ہوں گے تب تک ریاست اور ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔

فائل تصویر بشکریہ ویکیپیڈیا
فائل تصویر بشکریہ ویکیپیڈیا
user

یو این آئی

اپنا دل (ایس) کی صدر انو پریا پٹیل نے کارکنان سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخاب 2022 اسمبلی انتخابات کی ماک ڈرل ہے اور سبھی سیٹوں پر وہ پوری مضبوطی سے لڑیں۔

محترمہ پٹیل نے ٹیگور ٹاؤن میں کارکنان کی کانفرنس میں متحدہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخاب سبھی سیٹوں پر پوری ہمت سے لڑیں۔ اس انتخاب میں ڈسپلن بھی بنائے رکھیں۔ یہ انتخاب 2022 کے اسمبلی انتخابات کی ماک ڈرل ہیں۔ ہم جب تک زمین پر مضبوط نہیں ہوں گے تب تک ریاست اور ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ ہر بوتھ اور ہر گاؤں میں اپنا دل کے کارکن تیار ہونے چاہئیں۔ تنظیم کے نظریات کو عوام تک پہنچایئے اور لوگوں کو یکجا کیجئے۔


انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخاب میں پارٹی اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس کے لئے سبھی جگہ میٹنگوں کے دور بھی شروع کئے جائیں گے۔ دیہی سطح پر پردھان کے انتخاب کے لئے جو امیدوار اتریں گے، انہیں بھی پارٹی حمایت دے گی۔ اس کے علاوہ ضلع پنچایت، بلاک سربراہ و وارڈ کے عہدے پر بھی امیدوار اتارے جانے ہیں۔

پارٹی کا ہدف صرف یہ ہے کہ عوام سے ہر کارکن جڑے۔ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کا اثر کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہوئے معاہدے پر نہیں پڑے گا۔ نظریاتی بنیادی پر جس پارٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، وہ برقرار رہے گا۔ آگے بھی اگر پارٹی قیادت مناسب سمجھے گی تو معاہدہ جاری رہے گا۔ فی الحال مرکزی سطح پر کسی طرح کے انتشار کی صورت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔