اتر پردیش میں شرپسندوں نے توڑا امبیڈکر کا مجسمہ، دلت مشتعل

پولس ذرائع نے بتایا کہ بیلا علاقے کے ملہوسی گاؤں میں اتوار کی صبح نامعلوم شر پسند افراد نے گاؤں میں نصب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ دھکا مارکر گرا دیا جس سے وہ زمین پر گر کر ٹوٹ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اوریا: ملک کی فضا میں زہر گھولنے کی کوشش شرپسند عناصر کے ذریعہ لگاتار ہو رہی ہے اور اتر پردیش میں اس کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ اتر پردیش کے ضلع اوریا میں بیلا علاقے کے ملہوسی گاؤں میں شرپسند عناصر نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ توڑ دیا جس سے گاؤں والے مشتعل ہوگئے ہیں۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ بیلا علاقے کے ملہوسی گاؤں میں اتوار کی صبح نامعلوم شر پسند افراد نے گاؤں میں نصب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ دھکا مارکر گرا دیا جس سے وہ زمین پر گرنے سے ٹوٹ گیا۔ مجسمہ ٹوٹنے کی خبر ملتے ہیں ملہوسی کے آس پاس کے گاؤوں کے لوگ مشتعل ہوگئے۔ خصوصی طور پر دلت طبقہ اس عمل سے کافی ناراض ہے۔


پولس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقائی افسر للتا پرساد شکلا اور تھانہ انچارج بیلا وشنو گوتم پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ مجسمہ کے نقصان پہنچانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نقصان پہنچے مجسمے کی جگہ نیا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ پولس ملزم کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔