ادھو ٹھاکرے دھڑے کے اب تین ایم ایل اے اور ایک ایم ایل سی میٹنگ سے غائب، پھر سےبغاوت کی بحث

شیوسینا (یو بی ٹی) کے اندر بغاوت کی نئی لہر پیدا ہو سکتی ہے۔اب تین ایم ایل اے اور ایک ایم ایل سی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ سے غیر حاضر رہے، جس سے ریاست میں نئے سرے سے بحث چھڑ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ چھ ارکان پارلیمنٹ نے پیر کو باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑ دی۔ اب، تین ایم ایل اے اور ایک ایم ایل سی مبینہ طور پر پیر کی اہم  میٹنگ سے غائب رہے۔ شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو پارٹی ایم ایل اے اور ایم پی کی میٹنگ بلائی تھی۔

شیوسینا (یو بی ٹی) کے چھ ممبران پارلیمنٹ کے حریف شیو سینا دھڑے  یعنی ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے اندر سیاسی بحران کے درمیان، پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو اپنے ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد مہاراشٹر اسمبلی کے جاری مانسون اجلاس کے دوران مہایوتی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنانا تھا۔


یہ میٹنگ مانسون سیشن کے پہلے دن پارٹی کے 'شیوالیہ' دفتر میں ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی وقت، صرف 500 میٹر کے فاصلے پر، یشونت راؤ چوان پرتشتھان میں، شیو سینا (یو بی ٹی) کے چھ ممبران اسمبلی شندے کی قیادت میں اپوزیشن کے دھڑے میں شامل ہو رہے تھے۔

شیوسینا (یو بی ٹی) کی اس اہم میٹنگ میں تین ایم ایل اے اور ایک ایم ایل سی کی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کو پھر سے تقویت دی ہے۔ اگرچہ ان ایم ایل اے نے پارٹی کو اپنی غیر حاضری سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا، لیکن انہوں نےخرابی صحت اور ذاتی معاملات کو اپنی غیر حاضری کی وجہ بتائی۔


سنجے پاٹل نے کہا کہ وہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کی گنتی کے عمل میں مصروف تھے اور ٹھاکرے کے آئندہ دورہ پربھنی کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ سنیل شندے نے بتایا کہ وہ اپنے آبائی شہر چپلون میں تھے اور ممبئی واپس آ رہے تھے۔ پوٹنیس نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن اصرار کیا کہ وہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے مہاراشٹر اسمبلی میں 20 ایم ایل اے اور 6 ایم ایل سی ہیں۔ میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی، اور تمام ایم ایل ایز نے اپنی طاقت دکھانے کے لیے ادھو کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوایا۔

سینا (یو بی ٹی) ایم ایل سی امباداس دانوے نے کہا کہ یہ شیو سینا (یو بی ٹی) قانون ساز پارٹی کی میٹنگ تھی۔ "ہم نے کسانوں، عام لوگوں اور ممبئی سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ ودربھ اور مراٹھواڑہ جیسے خطوں میں پانی کی کمی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شیو سینا (یو بی ٹی) اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے، اس لیے ہمیں جارحانہ اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔