گجرات سے پھر آئی بچی کے ساتھ عصمت دری کی خبر، شمالی ہندوستان کے لوگ خوفزدہ

سورت شہر سے خبر آئی ہے کہ کسی نے ساڑھے 3 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کر کے اس کا قتل کر دیا ہے اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر گجرات میں کام کر رہے شمالی ہندوستان کے مزدور خوفزدہ نظر آرہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات کے سابر کانٹھا میں حال ہی میں ڈیڑھ سالہ بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پورے گجرات میں شمالی ہندوستان کے مزدوروں کے خلاف جو ماحول بنا تھا اس سے خوفزدہ ہو کر بڑی تعداد میں مزدوروں نے گجرات چھوڑکر بھاگنا شروع کر دیا تھا، ابھی سابر کانٹھا کی آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ سورت سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک ساڑھے 3سالہ بچی کے ساتھ منہ کالا کرنے کی خبر آئی ہے۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ملزم ابھی پولس گرفت سے باہر ہے لیکن پولس نے معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرئع کے مطابق سورت میں ایک گھر کے باہر ساڑھے 3 سالہ بچی کھیل رہی تھی ۔ الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والا انل نامی شخص اسے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ منہ کالا کیا ۔ ملزم نے عصمت دری کے بعد بچی کو قتل بھی کر دیا۔ والدین نے جب بچی کو ڈھونڈنا شروع کیا تو پاس کے ایک مکان سے اس کی لاش ملی ، واقعہ کی خبر پولس کو دی گئی ، پولس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ذرئع کے مطابق پولس نے انل یادو نام شخص کی تلاش شروع کر دی ہے جو فرار بتایا جا رہا ہے ۔ پولس اس بات کو لے کر پریشان ہے کہ معاملہ کہیں پھر شمالی ہندوستان بنام گجراتی نہ ہو جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔