دہلی میں پھر شردھا واکر قتل جیسا واقعہ، لڑکی کو قتل کر کے ڈھابے کے فریج میں چھپائی لاش!

بابا ہریدادس نگر تھانہ علاقہ میں ہونے والی اس واردات کے بعد دہلی پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور اب اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہےـ

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں پولیس جرائم پر لگام لگانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ دہلی کے بابا ہری داس نگر تھانہ علاقے میں منگل کو شردھا جیسا قتل کا واقعہ سامنے آیا۔ قتل اس طرح کیا گیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔ قتل کے بعد لڑکی کی لاش ڈھابے کے فریج میں چھپا دی گئی۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کی لاش فریج سے برآمد کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ملزم نوجوان کی شناخت ساحل گہلوت کے طور پر کی گئی ہے۔


ویلنٹائن ڈے کی صبح یعنی 14 فروری کو اطلاع ملی کہ ایک متراؤں گاؤں کے مضافات میں نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ایک ڈھابے میں چھپا دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ ملزم ساحل گہلوت جو کہ متراوں گاؤں کا رہنے والا ہے، کو پولیس نے پکڑ لیا اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ دہلی میں 18 مئی 2022 کو شردھا واکر کو آفتاب پونا والا نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو تقریباً 35 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے سے پہلے تقریباً تین ہفتے تک گھر میں رکھی فریج میں چھپا کر رکھی گئی تھی۔ بعد ازاں کئی دنوں میں اس نے لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈال دیئے۔ دہلی کی ایک عدالت نے 7 فروری کو پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔