منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد کسانوں کے لئے اعلان ہوگا: ادھو ٹھاکرے کی پہلی کابینہ میٹنگ

حلف برداری کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے حکومت کے تمام 6 وزراء کے ساتھ کابینہ کی پہلی میٹنگ کی، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ اب تک کی تمام اسکیموں کا جائزہ لینے کے بعد کاشتکاروں کو راحت دی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں شیوسینا-این سی پی اور کانگریس اتحاد کی حکومت نے جمعرات کی شام حلف برداری کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے حکومت کے تمام 6 وزراء کے ساتھ کابینہ کی پہلی میٹنگ کی۔ جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ اب تک کی تمام اسکیموں کا جائزہ لینے کے بعد کاشتکاروں کو راحت دی جائے گی۔ میٹنگ میں رائے گڑھ قلعے میں چھتراپتی شیواجی مہاراج کی راجدھانی کی تعمیر نو کے لئے 20 کروڑ روپئے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے بتایا کہ اس منصوبے پر 600 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جو ماضی میں 20 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔ یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت مہاراشٹر کو ایک مستحکم حکومت دیں گے، ٹھاکرے نے کہا کہ وہ کسانوں کی مدد کے مقصد سے تمام ریاستی اور مرکز کی اسکیموں کے نفاذ کی حقیقت کو جانچیں گے۔


انہوں نے کہا ’’میں صرف یادداشتیں اور اعلانات نہیں چاہتا ہوں۔ میں زمینی حقیقت دیکھنا چاہتا ہوں، جب بات کسانوں کی ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ قرض معافی کے بعد بہت سے افراد کو فائدہ نہیں ہوا۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہ رقم کسانوں کو ملتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے لئے کوئی اعلان جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے۔

دیویندر فڑنویس کی ’مشترکہ کم سے کم پروگرام‘ پر تنقید کے جواب میں جس میں مراٹھواڑہ، ودربھ اور شمالی مہاراشٹرا کا ذکر نہیں ہے، نے کہا کہ کابینہ کی نقطہ نظر پوری ریاست کے لئے ہے، کسی خاص خطے کے لئے نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا مقصد مہاراشٹر کو ملک کی ایک بہترین اور ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2019, 1:30 PM