جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گویل کی اہلیہ انیتا گویل کا انتقال، کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں

جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گویل کی اہلیہ انیتا گویل کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ مدت طویل سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ انیتا گویل کے کنبہ میں ان کے شوہر اور دو بچے نمرتا اور نیوان گویل ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گویل کی اہلیہ انیتا گویل کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ مدت طویل سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ انیتا گویل کے کنبہ میں ان کے شوہر اور دو بچے نمرتا اور نیوان گویل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انیتا گویل نے جمعرات کو علی الصبح تین بجے آخری سانس لی۔ انیتا گویل جیٹ ایئرویز کے آپریشنز سے وابستہ تھیں اور وہ کمپنی کی ایگزیکیوٹیو وائس پریزیڈنٹ بھی تھیں۔

خود کئی صحت سے متعلق مسائل سے دو چار نریش گویل نے رواں مہینے کے اوائل میں بامبے ہائی کورٹ سے اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے لئے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت دینے کی درخواست کی تھی۔ انہیں منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں یکم ستمبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں اور آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔


ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کینرا بینک کی جانب سے جیٹ ایئرویز کو دئے گئے 538.62 کروڑ روپے کے قرض میں ہیرا پھیری کی تھی۔ اپنی درخواست ضمانت پیش کرتے ہوئے نریش گویل نے کہا تھا کہ انہوں نے نجی فائدہ کے لئے قرض کی رقم کا غلط استعمال نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔