فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران کورونا کا قہر، انل کپور، ورون دھون اور نیتو سنگھ کورونا پازیٹو

فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار انل کپور اور ورون دھون کے ساتھ ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ اور ہدایت کار راج مہتا بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

عالمی وبا کورونا نے پوری دنیا میں قہر برپا کر رکھا ہے، لیکن ہندوستان سمیت کئی ممالک میں اب سماجی و معاشی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں تاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے معیشت پر پڑے مضر اثرات سے باہر نکلا جا سکے۔ ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے لیکن اس درمیان ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران کورونا نے اپنا قہر برپا کر دیا ہے۔ فلم سے جڑے کئی اہم افراد کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی ہے۔

فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ دہلی میں ہو رہی تھی جہاں کورونا اس وقت بے قابو نظر آ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار انل کپور اور ورون دھون کے ساتھ ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ اور ہدایت کار راج مہتا بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع خبر کے مطابق دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی ہے تاکہ کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ فلم یونٹ کے کسی دوسرے رکن تک نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Dec 2020, 4:11 PM
/* */