آندھرا پردیش: آئندہ انتخابات میں 33 فیصد سیٹوں پر خواتین لڑیں گی انتخاب، ٹی ڈی پی نے کیا اعلان

نارا لوکیش نے مطلع کیا کہ 2029 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں تیلگو دیشم پارٹی 33 فیصد سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دے گی۔ ملک میں خواتین ریزرویشن قانون نافذ نہ ہونے پر بھی پارٹی یہ فیصلہ نہیں بدلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>چندربابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

آندھرا پردیش میں برسراقتدار تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے خواتین سے متعلق ایک انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو پارٹی کی طرف سے خواتین کی خود مختاری کی سمت میں ایک بہت ہی بڑا اور اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

پارٹی کے کارگزار صدر نارا لوکیش کی طرف سے ’مہاناڈو‘ پروگرام کے دوران یہ تجویز رکھی گئی۔ انھوں نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کئی سیاسی پارٹیاں خواتین کے لیے ریزرویشن کی بات تو کر رہی ہیں، لیکن حقیقی معنوں میں خواتین کو آگے بڑھانے کا کام نہیں کرتی ہیں۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ان کی پارٹی صرف باتیں نہیں کرتی، بلکہ زمین پر فیصلہ لینے میں بھروسہ کرتی ہے۔


نارا لوکیش نے اعلان کیا کہ 2029 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی 33 فیصد سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے ملک میں خواتین ریزرویشن قانون نافذ ہو یا نہ ہو، ان کی پارٹی اپنے فیصلے پر قائم رہے گی۔ اپنے خطاب میں نارا لوکیش نے کہا کہ یہ صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق سیاست اور حکومت میں خواتین کی شراکت داری بڑھنا بے حد ضروری ہے۔ آنے والے وقت میں خواتین کو صرف منصوبوں کا فائدہ لینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ فیصلہ لینے والے کردار میں بھی آگے آنا چاہیے۔

لوکیش نے تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راماراؤ اور وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے کاموں کا بھی ذکر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ سے خواتین کو برابری کا درجہ دینے کے حق میں رہی ہے۔ تعلیم، روزگار اور مقامی بلدیوں میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے پہلے بھی کئی فیصلے لیے گئے تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔