آندھرا: 50 فیصد نامزد عہدے اقلیتوں سمیت دیگر ریزرو کلاسز کو دیئے جانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ جگن ریڈی کی کابینہ نے جیوڈیشل کمیشن کے قیام پر قانون میں ترمیم کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کو 50 فیصد نامزد عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھرا پردیش کابینہ کا اجلاس وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بعض اہم فیصلے لئے گئے۔ اس اجلاس میں بجٹ سیشن، ایوان میں پیش کیے جانے والے بلز، قانون میں ترمیم کے مسودہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ کے دوران کابینہ نے جیوڈیشل کمیشن کے قیام پر قانون میں ترمیم کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ اس کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کو 50 فیصد نامزد عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قولدار کسانوں کے لئے تیار کیے گئے بل کو منظوری دی جائے جس میں مالکانہ حقوق رکھنے والوں کے حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی کابینہ نے ریاست میں 1,33,867عہدوں پر تقرری کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔

اراضیات کے ریکارڈس پر بھی کابینہ نے قانون میں ترمیم کو منظوری دے دی۔ دیہی علاقوں میں 11,114 ولیج سکریٹریز، شہری علاقوں میں 3786 وارڈس کے سکریٹریٹ میں قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ایکوا کے کسانوں کو 1.50 روپے یونٹ بجلی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس پر حکومت پر 417 کروڑ روپئے کا مالی بوجھ عائد ہوگا۔ آنگن واڑی ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ پر بھی رضامندی ظاہر کردی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */