آندھرا: سردی کی لہر میں اضافہ، درجہ حرارت 12 ڈگری درج

سردی کے سبب سڑکوں پر رات کے اوقات میں عوام کے ہجوم میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ لوگ صبح میں گرم لحافوں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھا کے ایجنسی علاقہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے جہاں درجہ حرارت 11 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔

ایجنسی علاقہ کے لمباسنگی میں 12 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔ اراکو، چنتاپلی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔


کئی مقامات پر صبح کی اولین ساعتوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔ جنوری اور فروری میں سردی کی لہر زیادہ ہوتی ہے تاہم دسمبر میں ہی اس میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے ایجنسی علاقوں کے عوام سردی سے پریشان ہیں۔

فٹ پاتھس پر سونے والے افراد سردی سے کافی متاثر ہیں جو سردی سے بچنے کے لئے کمبل اور لحاف کا استعمال کر رہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے کئی ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس کمبل یا لحاف کے علاوہ سردی سے بچنے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔


رات کے اوقات اور صبح کی اولین ساعتوں میں بس اسٹیشنس و ریلوے اسٹیشنس میں بسوں و ٹرینوں کا انتظار کرنے والے اور اپنے رشتہ داروں کو چھوڑنے کے لئے آنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردی کے سبب سڑکوں پر رات کے اوقات میں عوام کے ہجوم میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ لوگ صبح میں گرم لحافوں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔