اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ پری ویڈنگ بالی ووڈ کے ستاروں سے جگمگا اٹھا، تینوں خان نے جم کر کیا رقص

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرکے شرکا کو حیران کردیا۔ وہ فلم RRR کے آسکر جیتنے والے گانے ’ناٹو-ناٹو‘ پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کے پروگرام زوروں پر ہیں۔ تقریب کے اندر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ دوسرے دن موسیقی اور گربا نائٹ کا اہتمام کیا گیا جسے بالی ووڈ کے ستاروں نے نہ صرف اپنی موجودگی سے جگمگا دیا بلکہ تینوں خان بھی ایک ساتھ نظر آئے اور ایک ساتھ جم کر رقص بھی کیا۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کے مطابق شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرکے شرکا  کو حیران کردیا۔ وہ فلم RRR کے آسکر جیتنے والے گانے ’ناٹو-ناٹو‘ پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ پہلے انہوں نے گانے کے اصل اسٹیپس کو کاپی کیا اور پھر تینوں خانز نے اس ڈانس پرفارمنس میں اپنا اپنا انداز شامل کر دیا۔ تینوں نے اپنے ’آئیکانک‘ ڈانس اسٹیپس کیے۔


سلمان خان کو ’جینے کے ہیں چار دن‘ کا تولیہ اسٹیپ، عامر کو ’اپنی تو پاٹھ شالہ‘ کا ہک اسٹیپ اور شاہ رخ کو اپنا آئیکونک اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ شائقین تینوں خان کی کیمسٹری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے اکیلے ڈانس بھی کیا۔ وہ فلم پٹھان کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ سلمان خان نے اپنے مقبول گانوں پر الگ سے فارمنس بھی دی۔

دلجیت دوسانز بھی موسیقی کے اس پروگرام میں اپنے مقبول ترین گانوں پر پرفارم کرتے نظر آئے۔ دلجیت کے ساتھ شاہ رخ خان، سہانا خان، اننیہ پانڈے، شنایا کپور اور نندا بھی پرفارم کیے۔ جبکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بھی دلجیت کے ساتھ ڈانس کیا۔ اس پروگرام سے تمام شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔ سائنا نیہوال بھی دلجیت کے گانوں پر جھومتی  نظر آئیں۔ انہوں نے بھی اپنے رقص کی مہارت دکھائی۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کی نوجوان نسل نے بھی اپنے رقص کے جوہر دکھائے۔ اننیہ پانڈے، جھانوی کپور، خوشی کپور، منیش ملہوترا، سارہ علی خان نے ایک ساتھ ڈانس کیا۔ انہیں لیجا-لیجا گانے پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔