امیتابھ، سلمان، عامر اور ہیما مالنی سمیت بالی ووڈ ستاروں نے ڈالے ووٹ

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔ اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوريا رائے بچن کے ہمراہ امیتابھ بچن نے جوہو کے پولنگ بوتھ میں ووٹ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: جمہوریت کے تہوار لوک سبھا انتخابات 2019 کے چوتھے مرحلے میں پیر کے روز بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، ڈریم گرل ہیما مالنی، دبنگ اسٹار سلمان خان، مسٹر پرفیكشنسٹ عامر خان سمیت متعدد ستاروں نے ووٹ دیا۔ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مہاراشٹر کی 17 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے جن میں سے چھ نشستیں ممبئی کی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں بالی ووڈ کے ستاروں میں بھی زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ممبئی میں ووٹنگ کے دوران بالی ووڈ ستاروں نے صبح صبح پولنگ بوتھ پر پہنچ کر ووٹ دیا۔ یہ ستارے عام لوگوں کے ساتھ لائن میں لگ کر ووٹ دے رہے ہیں اور یہ اشخاص عام لوگوں کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے گھر سے نکلنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ صبح سے ہی بالی ووڈ فلمی ستاروں کی تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔ فلمی ستاروں نے پولنگ ا سٹیشن پر جا کر ووٹ دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کو لے کر پوسٹ بھی شیئر کیے۔


بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔ اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوريا رائے بچن کے ہمراہ امیتابھ بچن نے جوہو کے پولنگ بوتھ میں ووٹ دیا ہے۔ متھرا سے بی جے پی امیدوار ہیما مالنی نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ووٹ دیا۔ ممبئی کے ولے پارلے میں واقع پولنگ بوتھ پر بی جے پی لیڈر ہیما مالنی کے ساتھ بیٹی ایشا دیول اور اهانا دیول بھی موجود تھیں۔

ان دنوں اپنی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف سلمان خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں پولنگ سینٹر کے بوتھ نمبر 283 میں جاکر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ رنویر سنگھ نے بھی ووٹ دیا۔ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود تھے ممبئی میں مشہور نغمہ نگار جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی نے ووٹ دیا ۔ اداکار سنجے دت نے بیوی مانیتا کے ساتھ ممبئی میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں وہ اپنی بہن پریہ دت کے ساتھ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔