عالمی سطح پر جاری ایندھن بحران کے درمیان حکومت کا اہم فیصلہ، پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی ختم

ایتھنول ملے ہوئے پٹرول پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ اب 22 فیصد سے 30 فیصد ایتھنول والے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی نہیں لگے گی۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

مرکزی حکومت نے عوام کو ایک خوشخبری سنائی ہے۔ ایتھنول ملے ہوئے پٹرول پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ اب 22 فیصد سے 30 فیصد ایتھنول والے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی نہیں لگے گی۔ عام لوگوں کے لیے یہ خبر کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ اب ایتھنول والے سستے پٹرول کی مانگ بڑھے گی تو اس کا فائدہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی ملنے والا ہے، چونکہ ایتھنول بنیادی طور پر گنے، مکئی اور خراب اناج سے تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خام تیل کی قیمت اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اب یہ 114 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کا براہ راست اثر یہ ہے کہ برآمدی بل بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں حکومت نے متبادل ایندھنوں پر زور دیا ہے، جس سے درآمدات میں کمی ہو سکے اور روپے کی صورتحال میں بھی بہتری آ سکے۔ ایکسائز ڈیوٹی ایک بالواسطہ ٹیکس ہے، جو کسی ملک کے اندر تیار یا پیدا ہونے والی اشیاء پر لگایا جاتا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی خاص طور سے شراب، تمباکو اور پٹرولیم جیسی مصنوعات پر ہی لگائی جاتی ہے۔


حکومت کے نئے حکم کے مطابق اب 22 فیصد، 25 فیصد، 27 فیصد اور 20 فیصد ایتھنول ملے ہوئے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بس اس فیصلے میں شرط یہ ہے کہ یہ ایندھن انڈین اسٹینڈرڈ بیورو (بی آئی ایس) کے قوانین اور معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہو۔ ملک میں ای20 یعنی 20 فیصد ایتھنول ملے پٹرول کو فروغ دیا جا رہا تھا، لیکن عالمی سطح پر جاری ایندھن کے بحران کے درمیان ملک کو محفوظ رکھنے لیے حال ہی میں ہندوستان نے ای85 ایندھن کو بھی مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے۔ ای85 ایندھن 58 فیصد ایتھنول اور 15 فیصد پٹرول ہے۔ واضح رہے کہ ای85 ایندھن ای20 سے 20 روپے فی لیٹر سستا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔