الہ آباد: سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت دیگر پانچ زخمی، یوگی کا اظہار افسوس

اتر پردیش کے الہ آباد (پریاگ راج) میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک بچہ سمیت چار خواتین کی موت ہو گئی

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

الہ آباد: اتر پردیش کے الہ آباد (پریاگ راج) میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک بچہ سمیت چار خواتین کی موت ہو گئی۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح تقریباً 7 بجے پریاگ راج میں وارانسی روڈ پر ہنڈیا ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں مخالف سمت سے آ رہی ایک ٹویرا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں جب کہ دیگرپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہنڈیا تھانے کی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کرنے کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔


کار میں سوار سبھی لوگ گاؤں سرائے لال شیو گڑھ تھانہ سوراون ضلع پریاگ راج سے وندھیاچل جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں ریکھا اہلیہ سنجے اگرہری (45 )، ریکھا اہلیہ رمیش (32)، کرشنا دیوی اہلیہ مرحوم شیام لال (70 )، کویتا اہلیہ آنجہانی دنیش (36 ) اور کماری اوجس (ایک سال) شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے اس سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جا کر ان کا مناسب علاج کرایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر ہنگامی سطح پر امدادی کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔