وزیر اعظم سےآج ملاقات کرنے والے نتیش کے وفد میں تیجسوی یادو بھی ہوں گے

وزیر اعلی نتیش کمار نے تیجسوی یادو کے مطالبہ پر وزیر اعظم کو ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر خط لکھا تھا ، اسی تعلق سے آج وزیر اعظم نے انہیں ملنے کا وقت دیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا جس میں نتیش کمار کے علاوہ بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی شامل ہوں گے۔ملاقات آج صبح گیارہ بجے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

اس وفد میں بی جے پی نے اپنے دونوں نائب وزراء اعلی اور ریاستی صدر کو نہیں بھیجا ہے بلکہ نتیش کمار کی کابینہ میں وزیر جنک رام کو نمائندگی کے لئے بھیجا ہے۔ واضح رہے حزب اختلاف کےرہنما تیجسوی یادو کے مطالبہ پر نتیس کمار نے ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر وزیر اعظم کو چار اگست کو خط لکھا تھا۔ تیجسوی یادو اور ان کے والد لالو پرساد یادو ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔


نتیش کمار کی قیادت والےاس وفد میں آر جے ڈی سے تجیسوی یادو، جے ڈی یو سے وجے کمار چودھری، بی جے پی سے جنک رام، کانگریس سے اجیت شرما، کمیونسٹ پارٹی (مالے) سے محبوب عالم،آئی ایم آئی ایم سے اختر الایمان، ہم سے جیتن رام مانجھی، وی آئی پی سے مکیش سہنی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے سوریہ کانت پاسوان اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سے اجے کمار شامل ہیں۔ واضح رہے اس مدے پرگفتگو کے لئے وزیر اعظم نے تیجسوی یادو کو بھی خط لکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔