دیوبند: دارالعلوم کے سالانا امتحانات منسوخ، لاک ڈاؤن کے دوران فورسز تعینات

دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کاانعقاد کیاگیا جس میں سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

قومی آواز
قومی آواز
user

عارف عثمانی

کورونا وائرس کے سبب دارالعلوم دیوبند نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے تمام امتحانات کو منسوخ کردیاہے، اس سے قبل دارالعلوم وقف دیوبندنے سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے ان امتحانات کو عیدالفطر کے بعد کرانے کا اعلان کیا تھا۔ دارالعلوم دیوبند کے امتحانات منسوخی کی اطلاع مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دی ۔

آج ایس ڈی ایم اور سی او سمیت دیگر افسران نے ادارہ کے مہتمم دارالعلوم دیوبند و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور سالانہ امتحانات کو فی الحال کچھ وقت کے لئے ملتوی کرنے کی اپیل کی،جس کے بعد دارالعلو م دیوبند نے یہ فیصلہ لیاہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے اور سی او چوب سنگھ و کوتوالی انچارج یگ دت شرما اور ایل آئی یو انچارج اروند چہل کی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدلخالق مدراسی سے ادارہ کے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔


40 منٹ تک جاری میٹنگ کے دوران انتظامیہ نے ذمہ داران سے اپیل کی ادارے کے سالانہ امتحانات فی الحال ملتوی کردیں۔ دارالعلوم مہتمم نے انتظامیہ کے افسران کو یقین دلایا کہ وہ اپنی سطح سے فیصلے نہیں لے سکتے ہیں ،لیکن وہ دارالعلوم کی ایگزیکٹو کمیٹی (مجلس شوریٰ) کے ممبران سے بات چیت کرنے کے بعد ہی اس سلسلے میں فیصلہ لے گیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ اس سلسلے میں انہیں آگاہ کریں گے۔

ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے نے بتایا کہ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم سے ملاقات کی ،جس میں سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کے متعلق بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے جلدی ہی شوریٰ کے ممبران سے بات چیت کرکے اس پر فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کاانعقاد کیاگیا،جس میں سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔اس سلسلہ میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے نمائندہ کو بتایا کہ فی الحال حالات کی نزاکت کے مدنظر دارالعلوم دیوبند کے تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیاہے، انہوں نے بتایا کہ فی الحال امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں، یہ امتحان کب کرائے جائینگے ،اس سلسلہ میںمیٹنگ چل رہی ہے۔واضح رہے اس سے قبل دارالعلوم وقف دیوبند، دارالعلوم زکریا دیوبند، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی،جامعہ امام محمدانور شاہ وغیرہ میںامتحانات منسوخ کرکے طلبہ کی تعطیل عام کردیئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔