اعظم خان کے اہل خانہ سے رامپور میں ملاقات کریں گے اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو پیر (9 ستمبر) کو رامپور میں اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اکھلیش کے رامپور دورہ کے حوالہ سے انتظامیہ متحرک ہو تئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو پیر (9 ستمبر) کو رامپور میں اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اکھلیش کے رامپور دورہ کے حوالہ سے انتظامیہ متحرک ہو تئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجیندر چودھری نے ہفتہ کے روز اطلاع دیتے ہوئے بتایا، ’’اکھلیش یادو 9 ستمبر کو لکھنؤ سے کار کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ پہلے وہ بریلی میں پارٹی کے سابق رکن اسمبلی سیارام ساگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد وہ شام کے تقریباً چار بجے رامپور پہنچے گے اور وہاں اعظم خان کے اہل خانہ و دیگر کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ ان کا 9 ستمبر کو رامپور کے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں شب گزاری کا منصوبہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ رامپور میں تاحال دفعہ 144 نافذ ہے اور خفیہ محکمہ بھی الرٹ پر ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ بھی کسی بھی ٹکراؤ کی صورت حال سے نمٹنے کے ہئے محتاط ہے۔

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے اعظم خان کی حمایت میں پریس کانفرنس کر کے پارٹی کارکنان سے جد و جہد کرنے کی اپیل کی تھی۔ ملائم سنگھ نے ایس پی کارکنان سے کہا تھا کہ وہ اعظم خان کے حق میں کھڑے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’’پارٹی اعظم خان کے معاملہ میں ٖخاموش نہیں بیٹھے گی۔ ضرورت پڑی تو میں بھی آگے آؤں گا۔ اعظم خان کی بے عزتی پر کارکنان احتجاج کریں۔‘‘


رامپور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اظم خان کے خلاف سرکاری اور کسانوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے علاوہ بجلی چوری، بھینس چوری اور نازیبا زبان کا استعمال کرنے وغیرہ کے 81 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہو چکا ہے۔ تین معاملات میں عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 8:10 AM