اجمیر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا بی جے پی ایم ایل اے سے معافی کا مطالبہ

ڈاکٹر گووردھن سینی نے کہا کہ ایم ایل اے انیتا بھدیل نے حدوں کو پار کرکے نازیبا سلوک کیا ہے جس کے لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروں سے معافی مانگیں ورنہ وہ کل سے کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں گے۔

ایم ایل اے انیتا بھدیل اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے، تصویر ٹوئٹر
ایم ایل اے انیتا بھدیل اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے، تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آکسیجن میں رکاوٹ پیدا ہونے سے دو اموات کے معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے انیتا بھدیل کے ذریعہ جواہرلال نہرو اسپتال کے پرنسپل اور کنٹرولر ڈاکٹر ویر بہادر سنگھ و سپرنٹنڈںٹ ڈاکٹر انل جین کے ساتھ مبینہ طور پر کی گئی بدسلوکی کے واقعہ سے ناراض اجمیر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بی جے پی ایم ایل اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجمیر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد آج پریس کانفرنس میں صدر ڈاکٹر گووردھن سینی نے کہا کہ ڈاکٹر برادری پوری محنت کے ساتھ انسانیت کو بچانے میں مصروف ہیں، لیکن لیڈر اپنی سیاست چمکانے کے لئے ڈاکٹروں کے خلاف بے روک ٹوک بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں جو کسی بھی حالت میں قابل معافی نہیں ہے۔ ایم ایل اے انیتا بھدیل نے حدوں کو پار کر کے نازیبا سلوک کیا ہے جس کے لئے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروں سے معافی مانگیں ورنہ وہ کل سے کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں گے۔


ڈاکٹر سینی نے کہا کہ وہ آج ہی ضلع کلکٹر، وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر انیتا بھدیل کے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے انہیں آگاہ کرا رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی کو ڈاکٹروں کے حوصلے توڑنے والے کام نہ کرنے اور ڈاکٹروں کے ساتھ عوامی نمائندوں کے عمل کے لئے انہیں پابند کریں۔ ڈاکٹر سینی نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو 350 ریزیڈنٹ ڈاکٹر اور 150 انٹرنس احتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آکسیجن کی سپلائی کا فلو کم ہونے کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 21 مئی کو دیر شب دو مریضوں کی موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پرنسپل اور سپرنٹنڈںٹ نے 22 مئی کی شام پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس دوران انیتا بھدیل نے وہاں پہنچ کر اسپتال انتظامیہ کو کھری کھوٹی سنائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */