اجمیر: اکھلیش یادو کی جانب سے خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں چادر پیش کی گئی

ایس پی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے ایک وفد نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگاہ پر چادر پیش کی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا کی

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
user

یو این آئی

اجمیر: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے ایک وفد نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگاہ پر چادر پیش کی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

سماج وادی پارٹی اور دیگر اتحادی تنظیموں کے وفد نے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ عالیہ پہنچ کر اکھلیش یادو کی طرف سے چادر چڑھائی اور ان کے وزیر اعلیٰ بننے کی دعا کی۔


وفد کے ساتھ آئے دلت مہاسبھا کے قومی صدر راہل بھارتی نے بتایا کہ اکھلیش یادو نے تین دن پہلے وفد کے اراکین کو خواجہ غریب نوازؒ کے در پر چادر پیش کر کے لیے دی جسے ہم یہاں لائے تھے اور بڑی عقیدت کے ساتھ پھول اور چادر پیش کی اور اکھلیش یادو کو انتخابات میں کامیابی کے ساتھ وزیر اعلیٰ بننے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خواجہ صاحب ہماری مراد پوری کریں گے۔

بھارتی نے کہا کہ اتر پردیش میں جو تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، سماج وادی پارٹی اپنی سماجوادی پالیسیوں کی بنیاد پر کامیاب ہو گی اور اکھلیش یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے، یہی دعا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔