پرواز کے دوران ایئر انڈیا کی ممبئی-نیویارک فلائٹ میں آئی تکنیکی خرابی، لوٹنا پڑا واپس

طیارہ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے اور مسافروں و پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی جانچ کے مقصد سے اسے واپس ممبئی کی طرف موڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایئر انڈیا کی ممبئی-نیویارک پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگل کی صبح ایرانی ہوائی ایریا سے واپس لوٹنا پڑا۔ نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے کے لیے جانے ولای پرواز اے آئی-119 نے تقریباً 2.20 بجے پرواز بھری اور کچھ گھنٹوں کے بعد واپس لوٹ آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے اور مسافروں و پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی جانچ کے لیے طیارہ کو ممبئی واپس بلانے کا فیصلہ لیا گیا۔

طیارہ آج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) پر بحفاظت اترا اور تکنیکی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا، جبکہ ایئر انڈیا افسران نے سبھی مسافروں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں بیٹھے مسافروں کو جلد باہر نکالنے کے لیے ایک متبادل پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھیں ہوٹل میں رکنے، نئی پرواز کا متبادل فراہم کرنے، گاڑی اور کھانے وغیرہ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔