ایئر انڈیا فلائٹ کے انجن میں لینڈنگ سے عین قبل لگی آگ، سبھی مسافر اور عملہ کے اہلکار محفوظ
اے آئی 2802 پرواز بنگلورو سے دہلی آ رہی تھی۔ دہلی میں داخل ہونے کے دوران ہی کاک پٹ میں پائلٹ ٹیم کے ایک رکن کو انجن سے آگ لگنے کا اشارہ ملا۔ اس طیارہ میں 160 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

بنگلورو سے آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے اشارے (انجن فائر اِنڈیکیشن) ملنے سے افرا تفری کی حالت پیدا ہو گئی۔ واقعہ جمعرات کی شام کا ہے جب دہلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ کو ہنگامی حالت میں لینڈنگ کرانے کی ضرورت پڑ گئی۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عملہ نے تمام معیاری عملی طریقۂ کار پر عمل کیا اور ’اے 320‘ طیارے کو دہلی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ کمپنی نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ تمام مسافر اور عملہ کے اراکین محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اے آئی 2802‘ پرواز بنگلورو سے دہلی آ رہی تھی۔ دہلی میں طیارے کے داخل ہونے کے دوران کاک پٹ میں موجود عملہ کے ایک رکن کو ایک انجن میں آگ لگنے کا اشارہ ملا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 160 سے زیادہ افراد سوار تھے اور سبھی کی جان مشکل میں تھی۔ پھر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی اور ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے۔ اس واقعہ کی وجوہات سے متعلق مکمل جانچ فوری طور پر شروع کرنے کی جانکاری ایئر انڈیا کے ذریعہ دی گئی ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کی بنگلورو سے دہلی جانے والی پرواز میں لینڈنگ کے دوران تکنیکی خرابی کا معاملہ سامنے آیا۔ ایئر انڈیا کے حوالہ سے مطلع کیا گیا ہے کہ جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے والا تھا، اسی دوران پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے کا اشارہ ملا۔ اس کے بعد عملہ نے فوراً حفاظتی طریقۂ کار پر عمل کیا اور طیارے کو محفوظ طریقے سے دہلی میں اتار لیا۔
ایئر انڈیا کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق اس واقعہ میں تمام مسافر اور عملہ کے اراکین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد مسافروں کو احتیاط کے ساتھ باہر نکال لیا گیا۔ ایئرلائن نے کہا کہ واقعہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اور ہوا بازی کے حکام کے ساتھ مل کر پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو جمعرات کے روز بنگلورو سے دہلی جانے والی پرواز ’اے آئی 2802‘ سے متعلق واقعہ کی اطلاع ہے۔ طیارہ بحفاظت اتر چکا ہے اور کسی مسافر یا عملہ کے رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فی الحال ایئرلائن مزید معلومات جمع کر رہی ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی انجن میں آگ لگنے کا اشارہ ملا، پائلٹس نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اس کی اطلاع دی اور حفاظتی ضوابط کے تحت ضروری اقدامات کیے۔ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں اسے تکنیکی خرابی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجہ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
