ائیر فورس ڈے: پاکستان کو سبق سکھانے والے ابھینندن نے بھری پرواز، فضائیہ نے دنیا کو دکھائی طاقت

آج انڈین ائیر فورس ڈے پر ہندوستانی فضائیہ نے آسمان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران پاکستان کے دانت کھٹے کرنے والے وِنگ کمانڈر ابھینندن بھی ایک بار پھر آسمان میں قلابازیاں کرتے نظر آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک میں شامل افسر اور وِنگ کمانڈر ابھینند نے ہنڈن ائیربیس پر پروگرام میں حصہ لیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے قیام کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب میں انھوں نے ہوا میں اپنا ہنر دکھایا اور مگ بیسن ائیر کرافٹ اڑایا۔ اس دوران ان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ب الاکوٹ ائیر اسٹرائیک کو انجام دینے والے سبھی جانباز ائیر فورس ڈے کے جشن کی تقریب میں موجود ہیں۔ اس دوران تین میراج-2000 طیارہ اور دو سکھوئی-30 ایم کے آئی طیارہ ایوینجر فارمیشن بھی اڑائے گئے۔


ہنڈن ائیر بیس پر ائیر فورس ڈے پریڈ میں فضائیہ سربراہ ائیر چیف مارش راکیش کمار سنگھ بھدوریا اور بری فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ائیر فورس کے پروگرام میں ماسٹر بلاسٹر کے لقب سے مشہور سچن تندولکر بھی پہنچے۔ واضھ رہے کہ سچن کو 83ویں ائیر فورس ڈے پر گروپ کیپٹن بنایا گیا تھا۔


ائیر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے اس موقع پر کہا کہ "ملک کے ذریعہ ہم پر کیے گئے بھروسے اور دی گئی حمایت کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ پڑوس میں موجودہ ماحول فکر انگیز ہے۔ پلوامہ حملہ دفاعی اداروں کے لیے لگاتار خطرے کی یاد دلاتا ہے۔"


ائیر شو میں پہلی بار دنیا کے سب سے خطرناک جنگی ہیلی کاپٹر اپاچے نے بھی اپنا دم دکھایا۔ یہاں چنوک ہیلی کاپٹرس بھی دیکھے گئے۔ انھیں بھی پروگرام میں پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ ملک میں بنے جنگی طیارہ تیجس نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ اس نے تقریباً 2 منٹ تک کرتب دکھائے جسے دیکھ کر سبھی حیرت زدہ رہ گئے۔

واضح رہے کہ بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کے بعد بھی وِنگ کمانڈر ابھینندن نے مگ طیارہ سے ہی پاکستان کے ایف-16 کو مار گرایا تھا، جو کہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں مگ سے کافی آگے تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Oct 2019, 1:07 PM