جھارکھنڈ میں 64.44 فیصد رائے دہندگان نے کیا 189 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

جھاررکھنڈ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 13اسمبلی سیٹوں پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ہو گئی اور 64.44 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

تصویر یو این آئی
i

رانچی: جھاررکھنڈ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں ہفتہ کے روز 13اسمبلی سیٹوں پر چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ہوگئی اور 64.44 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے کانگریس کے صدر ڈاکٹر رامیشور اراوں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سکھدیو بھگت سمیت 189 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کر دیا۔

چیف ریٹرننگ افسر ونے کما ر چوبے نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کی 13اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا(محفوظ)، بشنو پور (محفوظ)، منیکا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھتر پور (محفوظ)، حسین آباد، گڑوا اور بھاوناتھ پور میں چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر سخت حفاطتی انتظامات کے درمیان پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ہوئی۔ اس دوران تقریباََ 64.44فیصد امیدواورں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔


چوبے نے بتایا کہ پولنگ ختم ہونے تک سب سے زیادہ 67.30 فیصد ووٹ لوہر دگا اسمبلی حلق میں ڈالے گئے جبکہ چترا میں محض 56.59 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گملا میں 67.3 فیصد، بشنوپور میں 69.8 فیصد، منیکا میں 62.66 فیصد، لاتیہار میں 67.2 فیصد، پانکی میں 64.1 فیصد، ڈالٹن گنج میں 63.9 فیصد، بشرام پور میں 61.6 فیصد، چھتر پور میں 62.3 فیصد، حسین آباد میں 60.9فیصد، گڑوا میں 66.04 فیصد اور بھوناتھ پور سیٹ کے لئے 67.34 فیصد پولنگ ہوئی۔

چیف ریٹرننگ افسر ونے کما ر چوبے نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کی 13اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا(محفوظ)، بشنو پور (محفوظ)، منیکا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھتر پور (محفوظ)، حسین آباد، گڑوا اور بھاوناتھ پور میں چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر سخت حفاطتی انتظامات کے درمیان پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ہوئی۔ اس دوران تقریباََ 64.44 فیصد امیدواورں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔31فیصد، چھتر پور میں 59.63 فیصد، حسین آباد میں 62.21 فیصد، گڑوا میں 67.81 فیصد اور بھوناتھ پور میں 68.16 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔


چوبے نے بتایا کہ حالانکہ نکسلیوں نے رخنہ ڈالنے کے مقصد سے گملا ضلع کے بشنور پور کے بانالات اور ویران پور کے درمیان جنگل میں ایک پلیا کے نزدیک دھماکہ کیالیکن اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی سلامتی دستوں نے مذکورہ علاقہ کو گھیر لیا۔ جھارکھنڈپولیس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں وہاں خیمہ زن ہیں۔ اس مرحلہ میں 13سیٹوں کے لئے 189امیدواروں، جن میں 174مرد اور 15خواتین امیدوار ہیں،کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوچکی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 30 Nov 2019, 9:47 PM