سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور پنجابی گلوکار پر جان لیوا حملہ، ملزم گرفتار

اب ایک اور پنجابی گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے اور وہ تاحال اسپتال میں داخل ہیں۔ یہ گلوکار الفاز ہے۔ وہیں موہالی پولیس نے ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنجابی گلوکار الفاز
پنجابی گلوکار الفاز
user

قومی آوازبیورو

پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ ساتھ ہی موہالی پولیس نے ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ کل رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے تین دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ڈھابے سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے کہا سنی ہو گئی، جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔


دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔