کئی دنوں کی بدحالی کے بعد شیئر بازار میں لوٹی رونق، سنسیکس میں 1310 پوائنٹس کا اُچھال درج، نفٹی میں بھی خریداری تیز

امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف میں 90 دنوں کی روک سے متعلق خبر کے بعد آج ہندوستانی شیئر بازار میں رونق دیکھنے کو ملی، حالانکہ بیرون ملکی بازاروں میں بکوالی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ، فائل تصویر یو این آئی </p></div>

شیئر مارکیٹ، فائل تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: رواں ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں رونق دیکھنے کو ملی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شیئر مارکیٹ میں کئی مواقع پر تباہی جیسے حالات دیکھنے کو ملے تھے، لیکن آج صبح پری-اوپن سے ہی بازار میں مثبت ماحول دیکھنے کو ملا۔ 11 اپریل کو بی ایس این سنسیکس 1310 پوائنٹس اچھل کر 75157 پر کلوز ہوا۔ نفٹی میں بھی خریداری کا ماحول دیکھنے کو ملا اور یہ 429 پوائنٹس چڑھ کر 22828 پر بند ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف میں 90 دنوں کی نرمی دیے جانے کی خبر کے سبب آج ہندوستانی شیئر بازار میں یہ رونق دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ غیر ملکی شیئر مارکیٹ، مثلاً امریکی شیئر بازار اور ایشیائی شیئر بازار میں زبردست بکوالی دیکھنے کو ملی تھی۔ ایسا کہا جا سکتا ہے کہ غیر ملکی شیئر بازاروں کا اثر ہندوستانی شیئر بازار پر دیکھنے کو نہیں ملا۔


بی ایس ای سنسیکس میں 11 اپریل کو گریویٹا، اینوکس گرین، آریون پرو، سرڈاین اور سیرما ٹاپ گینرس بنے، جبکہ متھوٹ فائنانس، آئی سی آئی سی جی آئی، وکرانگی، جیوتی لیب اور ایس ایف ایل ٹاپ لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ نفٹی کی بات کریں تو تریجہارا، کیملن فائن، گولڈیام، بنانی انڈ، گریویٹا ٹاپ گینرس میں شامل ہوئے اور راج ٹی وی، آرچیسپ، آر وی ایچ ایل، متھوٹ فائنانس، کیسورا مائنڈ ٹاپ لوزرس کی فہرست میں رہے۔

آج صبح سے ہی شیئر بازار میں ریکوری کا ماحول بنتا ہوا نظر آیا۔ این ایس ای نفٹی کے تقریباً سبھی سیکٹر میں خریداری رہی ہے۔ نفٹی کے میٹل سیکٹر سب سے آگے رہے۔ اس میں مارکیٹ کلوز ہوتے ہوتے 4.9 فیصد کا اچھال دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فارما، آٹو اور فائنانشیل سروس کے سیکٹر تقریباً 2 فیصد کی سبقت کے ساتھ بند ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔