وکلاء نےعآپ کو 67 سیٹ دلانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ سال 2015 میں ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67 نشستیں دلانے میں وکلاء نے بڑا کردار نبھایا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ سال 2015 میں ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67 نشستیں دلانے میں وکلاء نے بڑا کردار نبھایا تھا۔

کیجریوال نے پٹیالہ ہاؤس عدالت کے احاطے میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں آپ لوگوں کا مجھے اپنے درمیان بلانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران میں وکلا کے مسائل اور اسمبلی انتخابات میں ان کے کردار پر بات چیت کرنے کے لئے مختلف وکیل تنظیموں کے رہنماؤں سے ملا تھا۔ اس وقت سبھی وکلاء نے گھر گھر تشہیر کرکے ہمیں کافی تعداد میں حمایت دی تھی اور میں 2015 کے اسمبلی انتخابات پر عآپ کو 67 سیٹیں ملنے کا کریڈٹ مکمل طور پر وکلاء کو دیتا ہوں‘‘۔


اس موقع پر انہوں نے دہلی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جا رہیں سہولیات کی جانکاری دی اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جانے والی سہولیات کا نفاذ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہو جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ’’بہت سی وکیل تنظیمیں جیسے بار کونسل آف دہلی اور بار کونسل آف انڈیا نے وقتاً فوقتاً دہلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وکلاء کی مدد کے لئے سب سے زیادہ گرانٹ کا مطالبہ 50 کروڑ روپے کیا تھا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */