آدیتیہ ٹھاکرے نے اپنی سالگرہ پر 6 دن کے دل کے مرض میں مبتلا بچے کی مدد کی

آدتیہ ٹھاکرے نے کووڈ-19 کی وجہ سے سالگرہ نہیں منانے کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔ کل ہی ان کے چچا راج ٹھاکرے نے بھی 14جون کو سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مہاراشٹر کے وزیر سیاحت اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے صاحبزادے آدیتیہ ٹھاکرے نے اپنی 30ویں سالگرہ پر بلا کسی جشن کے ایک 6 دن دل کے مریض کی مدد کر کے اسکی جان بچالی۔ نوی ممبئی میں ایک پینٹر عبدل انصاری اپنے نومولود کو لیکر پریشان تھا جس کے دل کی رگوں میں تین تین بلاکیج اور سوراخ تھےاور اسے فوری طور پر آپریشن کی ضرورت تھی۔

آرزو نامی بچہ ایرولی کے میونسپل اسپتال میں پیدا ہوا اور اسے دل کی بیماری کی وجہ سے منگل پربھواسپتال نیرول منتقل کیا گیا کیونکہ ڈاکٹر نے فوراً آپریشن کا مشورہ دیا تھالیکن اس کی حالت بگڑنے کے نتیجے میں بچے کو ممبئی مشرق کے علاقے ملند میں واقع نجی اسپتال فورٹیس میں منتقل کیا گیااور پتہ چلا کہ اس کے علاج اور سرجری کے لیے دو لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔


آرزو کے والد انصاری نے بچے کے آپریشن کے لیے اپنے دوستوں اور جان پہچان والوں سے مدد کی اپیل کی اور سوشل میڈیا سے ہوئے اس اپیل نے یووا سینا کے کارکن راہل کنال اور حسین شاہ تک پہنچی اور وہ میدان عمل میں کود پڑے۔انہوں نے یووا سینا صدر اور وزیر سیاحت آدیتیہ ٹھاکرے تک پیغام پہنچایا اور انہوں نے مدد کے لیے رضامندی ظاہر کی اور فوری طور پر ایک لاکھ روپے کی مدد پہنچائی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بچے آرزو کی طبی ضرورت کے لیے مدد کریں گے۔

شیوسینا ذرائع کے مطابق نم آنکھوں سے آرزو کے والدین نے آدتیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نے کووڈ-19 کی وجہ سے سالگرہ نہیں منانے کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔ کل ہی ان کے چچا راج ٹھاکرے نے بھی 14جون کو سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہےاور ایم این ایس کے رہنما ء نے اپنے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی اس موقع پر مدد کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jun 2020, 6:30 AM