دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں اضافہ اور صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی

اتوار کے دن کورونا انفیکشن سے اٹھائیس اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر6,009 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن کے 3,299 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3.31 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے اور سرگرم معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق راجدھانی میں متاثروں کی تعداد 3,31,017 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,863 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک مجموعی طور سے 3,01,716 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 91.14 فیصد رہ گئی ہے جو سنیچر کو91.19 فیصد تھی۔


اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے اٹھائیس اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر6,009 ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 49,414 لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو کی شرح 6.68 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طور سے 39,90,438 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔


فکر کی بات یہ ہے کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب لوگوں کی تعداد کم ہونے سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 408 اور بڑھ کر آج 23,292 ہوگئی ہے جو سنیچر کو 22,884 تھی۔راجدھانی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد انیس اور بڑھ کر 2770 ہوگئی ہے جوفکر کی بات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔