بہار: آلودگی پر لگام لگانے کے لیے 25 اضلاع میں نافذ ہوگا گریڈیڈ ایکشن پلان، کچھ اہم چیزوں پر لگے گی پابندی

بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ریاست کے ایسے شہروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں 100 سے زائد اے کیو آئی ہے، ان شہروں کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

فضائی آلودگی / Getty Images
فضائی آلودگی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

بہار میں اس سال فضائی آلودگی کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ماحولیات کو آلودہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پٹنہ، مظفر پور اور گیا کو چھوڑ کر 25 اضلاع میں یہ ایکشن پلان نافذ ہوگا۔ تفصیلی ایکشن پلان آئندہ سال مئی میں نافذ کیا جائے گا۔

بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ریاست کے ایسے شہروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں 100 سے زائد اے کیو آئی ہے، ان شہروں کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ دراسل ماحولیات سے متعلق قوانین کو نافذ کرنے کے لیے ایک سال کا ڈاٹا ضروری ہے۔


بورڈ کے سربراہ پروفیسر اشوک گھوش نے بتایا کہ 25 نومبر کو چیف سکریٹری کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مختلف شہروں میں آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے متعلق ضلع مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تیار ایکشن پلان کے مطابق 300 سے 400 اے کیو آئی والے شہروں میں ٹرک کے داخلے پر روک، پارکنگ فیس میں اضافہ، ڈیزل سیٹ پر روک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حاصل ڈاٹا کی بنیاد پر کارروائی کا منصوبہ ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو پیک آور اور آف آور میں پریشر ریگولیٹ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔