یوپی کے دیوریا میں حادثہ، دو منزلہ مکان گرنے سے 3 افراد ہلاک

اتر پردیش کے دیوریا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ شہر کے انصاری روڈ پر علاقہ میں خستہ حال مکان گرنے سے شوہر، بیوی اور معصوم بچی جاں بحق ہو گئے۔ جس گھر میں یہ حادثہ ہوا وہ 80 سال پرانا بتایا جاتا ہے۔

اس حادثے کے بعد کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر تینوں کو باہر نکالا۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔


ایس ڈی ایم صدر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ دیر رات گئے تقریباً 3 بجے انصاری روڈ پر سو سال پرانا مکان گر گیا۔ اس میں 3 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے لوگوں نے لاش کو نکالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */