ای ڈی کے خلاف ابھیشیک بنرجی اورا ن کی اہلیہ کی ہائی کورٹ میں اپیل

ممتا بنرجی کے بھتیجے کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈی کو ان کے الزامات، دھمکیوں، انتقام اور بہتان کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ای ڈی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کیلئے دہلی بلائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرہ بنرجی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ابھیشیک بنرجی اور روجیرہ بنرجی کے وکیل روپین بہلائی نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی کے خلاف کوئلہ گھوٹالے کی بنیاد پر الزامات سب مغربی بنگال میں لگائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی کو بار بار سیاسی مقاصد کے لیے دہلی طلب کیا جارہا ہے۔


ابھیشیک بنرجی کے وکیل نے مزید الزام لگایا کہ نہ تو ابھیشیک اور نہ ہی روجیرہ بنرجی کو ان کے خلاف الزامات کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں ایف آئی آر کی کوئی کاپی دی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری 6 ستمبر کو دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تقریبا 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ انہیں ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ابھیشیک کو اگلے ہفتے 21 ستمبر کو دوبارہ دہلی طلب کیا گیا ہے۔ ابھیشیک کے وکیل نے الزام لگایا گیا کہ ای ڈی روجیرہ بنرجی کو دہلی بلا رہی ہے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کا کلکتہ میں ایک مکمل علاقائی دفتر ہے۔


صرف یہی نہیں بلکہ ابھیشیک اور روجیرہ کے وکیل نے یہ بھی یاد دلایا کہ ای ڈی نے اس معاملے میں تحقیقات کے لیے کئی دیگر خواتین سے ان کے گھر میں پوچھ گچھ کی تھی۔

ابھیشیک کے وکیل نے مرکزی حکومت کے تحت ای ڈی کے تفتیشی عمل کی شفافیت پر بھی سوال اٹھایا۔ ای ڈی کو ان کے الزامات، دھمکیوں، انتقام اور بہتان کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی کی اس غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کے لیے ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔