عام آدمی پارٹی ایسٹ انڈیا کمپنی کی جدید شکل ہے: چنی

پنجاب کے وزیر اعلی چنی نے کہا کہ کہ کیجریوال کو ایک سادہ سی بات سمجھ لینی چاہیے کہ پنجابی کسی باہری کو اپنے اوپر حکمرانی نہیں کرنے دیں گے۔

چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا جدید اوتار قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیجریوال اینڈ کمپنی کا واحد مقصد ریاست کی جائیداد کو لوٹنا ہے۔

مقامی روشن میدان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اے اے پی قیادت کی نظر پنجاب کی دولت پر ہے جس کی وجہ سے اس کی قیادت لوگوں کو 'سبزباغ' دکھا رہی ہے۔ انہوں نے مسٹر کیجریوال کو چیلنج کیا کہ وہ پنجابیوں کے سامنے جھوٹ کے بنڈل چلانے سے پہلے انہیں دہلی کے باشندوں کو سستی بجلی اور سستے پٹرول کا اعلان کرنے کی ہمت کرنی چاہیے، جو پنجاب حکومت نے کیا ہے۔


چنی نے کہا کہ کہ اے اے پی قیادت کو ایک سادہ سی بات سمجھ لینی چاہیے کہ پنجابی کسی باہری کو اپنے اوپر حکمرانی نہیں کرنے دیں گے۔ مسٹر کیجریوال پر پاکھنڈ کاالزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اقتدار پر قبضے کے منصوبوں سے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کے وعدے ہرریاست میں ان کی مرضی اورپسند کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Dec 2021, 7:40 AM