خاتون پہلوانوں کی ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے بی جے پی برج بھوشن کو بچا رہی ہے

وزیراعظم پہلوانوں کواپنے گھر بلاتے ہیں اورخاتون پہلوانوں کو اپنی بیٹی اور خاندان کے افراد کہتے ہیں اور آج وہ اپنے خاندان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعرات کو کہا کہ خاتون پہلوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے باہو بلی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو بچا رہی ہے۔

پارٹی  کی سینئر لیڈر رینا گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے جنتر منتر پر ملک اور پوری دنیا میں ترنگے کا فخر بلند کرنے والے پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے یہ پہلوان ایشین گیمز، کامن ویلتھ، اولمپکس جیسے بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں، لیکن اب وہ دوسری بار سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔


رینا گپتا نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ پہلوانوں نے برج بھوشن  سنگھ کے خلاف بہت سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں جنسی ہراسانی، آمریت، من مانی، گالی گلوچ کا استعمال، ذہنی طور پر ہراساں کرنا اور احتجاج کرنے پر دھمکانا شامل ہیں۔ اب پورے ملک میں یہ پیغام واضح ہو گیا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ سے ان کا مقصد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلوان جب تمغے جیتتے ہیں تو سیلفیاں لینے کا مقابلہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم پہلوانوں کو اپنے گھر بلاتے ہیں اور خاتون پہلوانوں کو اپنی بیٹی اور خاندان کے افراد کہتے ہیں اور آج وہ اپنے خاندان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پہلوانوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے بی جے پی، مرکزی حکومت اور دہلی پولیس باہوبلی ایم پی کو بچانے میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کیا اور کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر سے پہلے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔