چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی تیسری فہرست جاری

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے 11 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ عآپ نے جمعرات کی رات دیر یہ فہرست جاری کی

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

بلاس پور: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے 11 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ عآپ نے جمعرات کی رات دیر یہ فہرست جاری کی۔

پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک، چھتیس گڑھ کی ریاستی صدر کومل ہوپینڈی اور ریاستی انچارج سنجیو جھا کے ذریعہ جاری کردہ فہرست میں ریاستی اسمبلی کی مزید 11 نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسمبلی حلقہ وار امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں۔


درگ دیہی - سنجیت وشوکرما، بستر - جگموہن بگھیل، جگدل پور - نریندر بھوانی، بنکتھ پور - ڈاکٹر آکاش جشوال، کٹگھورا - چندرکانت ڈک سینا، لورمی - منبھجن ٹنڈن، منگیلی - دیپک پاترے، جے جے پور - درگالال نشاد، کسڈول - لیکھرام، سادھو، جشونت سنہا اور پنڈاریا - چمیلی کُرے۔

واضح رہے کہ عآپ 90 سیٹوں والے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 33 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔