عام آدمی پارٹی کے وزیر راج کمار آنند عہدے سے مستعفی، کہا- ’بدعنوانی پر پارٹی کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں!‘

دہلی کے سماجی بہبود کے وزیر اور پٹیل نگر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راج کمار آنند عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں قید ہیں اور پارتی کے کئی لیڈران کے خلاف ای ڈی کی تفتیش چل رہی ہے۔ دریں اثنا، دہلی کے سماجی بہبود کے وزیر اور پٹیل نگر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راج کمار آنند عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے انہوں نے اس کا اعلان کیا۔

راج کمار آنند نے کہا کہ جس طرح سے عام آدمی پارٹی نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا، اس وعدے پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی اپنے اصل ایشوز سے بھٹک چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے حوالہ سے پارٹی کی جو پالیسی ہے اس سے وہ متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے عآپ سے استعفی دیتے ہوئے کہا، ’’میں سیاست میں وزیر بنا، رکن اسمبلی منتخب ہوا، جو بھی بنا بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی وجہ سے بنا۔ دلتوں کے لیے کام کرنے سے جو پارٹی پیچھے ہٹتی ہے، وہاں میرے لیے رہنا مناسب نہیں۔


خیال رہے کہ راج کمار آنند کے خلاف بھی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے کی تفتیش چل رہی ہے۔ ان کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری بھی ہو چکی ہے لیکن چھاپہ ماری کیوں کی گئی اس کا پتہ نہیں چلا پایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں جب ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کی تھی تو اس سے عین قبل وزیر راج کمار آنند کی رہائش پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

راج کمار آنند سال 2020 میں پہلی بار پٹیل نگر سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے ان کی بیوی وینا آنند بھی اسی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ راج کمار آنند کو دہلی حکومت کے سابق وزیر راجندر پال گوتم کی جگہ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔ بدھ مت کی ایک تقریب کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا ریمارکس کیے گئے تھے، جس میں راجندر پال گوتم بھی موجود تھے، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا اور راجندر گوتم کو کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔