یورپی وفد کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر 16 فروری سے متوقع

باوثوق ذرائع نے اتوار کے روز یو این آئی کو بتایا کہ قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 16 فروری سے تین روزہ دورہ پر جموں و کشمیر پہنچنے والا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 16 فروری سے تین روزہ دورہ پر جموں و کشمیر آ رہا ہے۔ باوثوق ذرائع نے اتوار کے روز یو این آئی کو بتایا کہ قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 16 فروری سے تین روزہ دورہ پر جموں و کشمیر پہنچنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وفد 16 فروری کو جموں میں قیام کرے گا جبکہ 17 اور18 فروری کو کشمیر میں رہے گا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وفد جموں و کشمیر کے لفیٹننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر متعلقین کے ساتھ ملاقات کرے گا۔


انہوں نے بتایا کہ حکومتی نمائندے وفد کو جموں و کشمیر کی سیاسی، تازہ سیکورٹی صورتحال اور دیگر امور کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی وفد کا یہ دورہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر تجویز کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔