سعودی عرب کے ساحلی شہرضباء کا مسحور کن فضائی منظر

سعودی عرب کے صحافی اور فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک علاقے کے مشہور سیاحتی لینڈ مارک’ضبا’ شہر اور اس کی بندرگاہ کے مناظر اپنے کیمرے میں مفوظ کیے ہیں۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے صحافی اور فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک علاقے کے مشہور سیاحتی لینڈ مارک'ضبا' شہر اور اس کی بندرگاہ کے مناظر اپنے کیمرے میں مفوظ کیے ہیں۔ بحیرہ احمر کےشمال مغرب میں واقع یہ شہرخلیج عقبہ سے 300 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔

محمد الشریف کی طرف سے الضباء شہر اور اس کی بندرگاہ کی لی گئی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ شہر اور بندرگاہ کی خوبصورتی کے مسحور کن نظارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الشریف نے کہا کہ الضباء شہر کی بندرگاہیں بحیرہ احمر میں مشہورتجارتی، ماہی گیری کی بندرگاہیں شمار کی جاتی ہیں۔ الضباء شہر کی خوبصورتی کی بہ دولت اس شہر کو بحیرہ احمر کا موتی کہا جاتا ہے۔ اس شہری کی صاف ستھری آب وہوا اور فضاء دیکھنے والوں پرسحر طاری کردیتی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الضباء شہر نہ صرف قدرتی حسن کی بہ دولت مشہور ہے بلکہ اس میں کئی تاریخی عمارتیں، قلعے اور صدیوں پرانے محلات ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔