ووٹنگ کے تئیں بیداری کے لیے الیکشن کمیشن کی خاص پیش قدمی، سنیما ہال میں فلم سے پہلے بجے گا ’میں بھارت ہوں‘

ووٹنگ کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے نغمہ ’میں بھارت ہوں‘ کو دہلی کے سبھی سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں کسی بھی فلم کے شروع ہونے سے پہلے چلایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ووٹنگ کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا لگاتار کوششیں کرتا رہا ہے۔ اب اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایک خاص پیش قدمی کی ہے۔ ووٹنگ کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے نغمہ ’میں بھارت ہوں‘ کو دہلی کے سبھی سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں کسی بھی فلم کے شروع ہونے سے پہلے چلایا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے سبھی ریاستوں کے چیف الیکشن کمشنر کو بھی ریاستوں میں اس نغمہ کو پھیلانے کے لیے ایسا ہی قدم اٹھانے کو کہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ اس طرح کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے نمٹا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ووٹرس کو وقف الیکشن کمیشن کا یہ نغمہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ مشہور فلمساز سبھاش گھئی کی ٹیم ’سبھاش گھئی فاؤنڈیشن‘ نے اسے تیار کیا ہے۔ ’میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں‘ نغمہ کو سونو نگم، استاد راشد خان سمیت کئی گلوکاروں نے گایا ہے۔ اداکار آر مادھون اور پنکج ترپاٹھی نے بھی اس نغمہ میں اپنی اداکاری پیش کی ہے۔


واضح رہے کہ جس وقت یہ نغمہ تیار کیا جا رہا تھا، اس وقت اداکار آر مادھون اسپین میں تھے۔ جب ان سے کہا گیا کہ انھیں اس نغمہ میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے تو انھوں نے بتایا کہ فی الحال وہ وطن واپس نہیں لوٹ رہے۔ ایسے حالات میں انھوں نے اسپین میں خود ہی ایک ویڈیو شوٹ کر کے اس نغمہ کے لیے بھیج دیا۔ جب اس نغمہ کو تیار کرنے کے لیے سبھاش گھئی کے سامنے الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز رکھی گئی تو اس میں بہت سارے ایشوز تھے۔ اس دوران سبھاش گھئی نے کہا کہ سبھی ایشوز کو دو سے پانچ منٹ کے نغمہ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بعد انھوں نے اس نغمہ کو تیار کرنے کی ذمہ داری لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔