پی ایم مودی کے سامنے چائے اور سینڈوِچ لے کر پہنچا روبوٹ، دیکھیے ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روبوٹک گیلری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں انھوں نے لکھا ہے ’’روبوٹکس کے ساتھ مستقبل کے بے پناہ امکانات کی تلاش!‘‘

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کو چائے اور سینڈوِچ پیش کرتا روبوٹ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

پی ایم مودی کو چائے اور سینڈوِچ پیش کرتا روبوٹ، تصویر@narendramodi

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت اپنی آبائی ریاست گجرات کے دورے پر ہیں۔ وہ ’وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر احمد آباد گئے ہیں۔ پی ایم مودی بدھ کو سائنس سٹی میں موجود روبوٹک گیلری میں پہنچے جہاں ان کا استقبال کرنے کے لیے ایک دو نہیں بلکہ روبوٹ کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہوئی تھی۔ سب سے دلچسپ نظارہ تب دیکھا گیا جب ایک روبوٹ پی ایم مودی کے سامنے چائے اور سینڈوِچ لے کر پہنچا۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روبوٹک گیلری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے ’’روبوٹکس کے ساتھ مستقبل کے بے پناہ امکانات کی تلاش!‘‘ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روبوٹ پی ایم مودی کے سامنے ناشتے کا ایک پلیٹ لے کر پہنچتا ہے۔


ایکس پلیٹ فارم پر پی ایم مودی نے گجرات سائنس سٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’صبح کا وقت گجرات سائنس سٹی کی خوبصورتی کو دیکھنے میں گزارا۔ شروعات روبوٹکس گیلری سے ہوئی، جہاں روبوٹکس کے بے پناہ امکانات کو شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کیسے یہ نوجوانوں میں تجسّس پیدا کر رہے ہیں۔ ربوٹکس گیلری کے کیفے میں روبوٹ کے ذریعہ پیش کیے گئے ایک کپ چائے کا بھی لطف لیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔