وزیراعظم مودی کی سیکورٹی چوک پر سپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت

بنچ نے ’لایرس وائس‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔

منیندر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک کے ذریعے سفر کے دوران سیکورٹی چوک سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا۔ اس کے بعد بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔


بنچ نے ’لایرس وائس‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔ درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ بھٹنڈہ کے ضلع جج کو سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کرے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔